اسلام آباد ( یو این آئی ):پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو ہاوس اریسٹ کیے جانے کیے جانے کا امکان ، باوثوق ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے عمران خان کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور ان کو سیاست سے آوٹ کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کا کام تیزی سے جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو پہلے مرحلے میں تنہا کرنا تھا جس کی لیے تحریک انصاف کے عہدیداروںاور کارکنوں کو بڑے پیمانے پر پارٹی چھوڑنے اور انھیں عمران خان سے لاتعلقی اختیار کرنے پر مجبور کرنا تھا جس میں حکومت بڑی حد تک کامیاب دکھائی دے رہی ہے ،ذرائع کے مطابق اس وقت تک تحریک انصاف کے 60 سے زائد چھوٹے بڑے رہنما پارٹی سے علیحدگی اور عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں ، جو کپتان کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے .
ذرائع کا کہناتھا کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کی مزید شخصیات پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرنے والی ہیں جس کے بعد عمران خان کے لیے صورتحال مزید سنگین ہو جائے گی اور حکومت کے لیے ان کے خلاف شکنجے کو اور بھی زیادہ تنگ کرنا آسان ہو جائے گا .
ذرا ئع نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں حکومت کی جانب سے عمران خان کو ہاوس اریسٹ کیے جانے کا قومی امکان ہے ، ذرائع بتایا کہ حکومت کو یقین ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے رہنمائوںکی پارٹی سے علیحدگی کے باعث عمران خان سٹریٹ پاور کھو چکے ہیں ، ان کی جماعت کسی احتجاج کی پوزیشن میں نہیں جس کے باعث ان کی گرفتاری آسان ہو گی .
اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے مرحلے میں حکومت کی جانب سے عمران خان کو ہاوس اریسٹ کیے جانے کا قوی امکان ہے ، واضح رہے کہ پیمرا کی جانب سے پرائیویٹ ٹی وی چینلز پر بھی عمران خان کی تقریر دکھائے جانے پر پابندی عائد ہے جبکہ سرکاری ٹی وی چینل پر پہلے ہی پی ٹی آئی کو بلیک آوٹ کیا جا چکا تھا ،