مجھے جان سے مارنے کا منصوبہ بن گیا،شیخ رشید کا دعویٰ

راولپنڈی ( یو این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کا منصوبہ بن گیاہے

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انہیں قتل کرنے کیلئے 3 آدمیوں کو ذمہ داری دی گئی ہے، حکومت کے ذمے داران کو لکھ کر بتا دیا ہے

کوئی ڈر نہیں، جیل میرا سسرال ہے۔ ہتھکڑی میرا زیور ہے۔ جب تک عمران خان لڑائی لڑ رہا ہے اس کے ساتھ کھڑا ہوں

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کو عظیم اور پاکستان کا محافظ سمجھتا ہوں،مجھے کچھ ہو ا تو اس تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں