بال حکومتی کورٹ میں:مئی میں الیکشن ورنہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ،عمران خان

اسلام آباد ( یو این آئی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بال حکومت کے کورٹ میں ہے ،ایک ہی دن الیکشن کرانے ہیں تو 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن کرائیں،ستمبر ،اکتوبر کی بات کرنی ہے تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

مجھے بہت سی چیزوں کا پتہ ہے لیکن نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے ،نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبربن جائے اور ملک کا نقصان ہو۔جمعہ کے روز احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم قانون پر چل رہے ہیں ،مذاکرات ایک جیسے لوگ کرتے ہیں ،وہ قانون شکنی کر رہے ہیں ،وہ اور ہم ایک جیسے نہیں،یہ لوگ آئین پر نہیں چلتے ،انہوں نے تو آئین کو ختم کر دیاہے ۔

ہم نے آئین پر عمل کیا ،سپریم کورٹ کے فیصلوںکو من و عن تسلیم کیا ہے،عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ باجوہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ان کو ہم پر مسلط کیا،اگر 14 مئی کی تاریخ گزر گئی تو آئین ٹوٹ جائے گا،جنرل باجوہ نے چوروں کا ٹولہ مسلط کیا۔

پارلیمنٹ نہیں آئین سپریم ہوتا ہے، باجوہ خود کہتا کہ عمران خان خطرناک ہے،چودہ مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوتے تو آئین ٹوٹ جائے گا،اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہو گا اسی کی بات چلے گی

ہم نے ہمیشہ سب فیصلے سپریم کورٹ کے مانے ہیں، ہم آئین کیساتھ کھڑے ہیں ،پی ڈی ایم خلاف ہے، ہمارا اس سے کوئی موازنہ نہیں۔عمران خان کا جنرل باجوہ اور کشمیر سے متعلق حامد میر کے بیان پرسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے بھی زیادہ چیزیں پتہ ہیں مگر یہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے

میں نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبر بن جائے اور ملک کا نقصان ہو ، ایک اور سوال پر عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کا پہلے دن سے کہہ رہا تھا الیکشن کی تاریخ پر کر سکتا ہوں،عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدی کی موجودگی میں کہا کہ ان دونوں کو کہہ رہا ہوں اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں

اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں،اب بال حکومت کے کورٹ میں ایک دن الیکشن کرانے ہیں تو کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں