وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،پٹرول اور ڈیزل میں 10، 10 روپے سستا.

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز) وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پٹرول اور ڈیزل میں 10، 10 روپے ، لائٹ ڈیزل 5 روپے 66 پیسے اور مٹی کا تیل ایک روپیہ فی لٹر سستا ہوگیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 10 روپے فی لٹر سستا کیا گیا ہے اور پٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 10 روپے فی لٹر سستا ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 125 روپے 56 پیسے فی ہوگئی۔ علاوہ ازیںلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسےفی لٹر کمی کردی گئی جس کے بعد نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں