بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے ہفتے کے روز تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ.

اسلام آباد :: بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے ہفتے کے روز تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گئے ،بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیار ائیر بیس سے مشق کے لیے اڑان بھری ،

ان طیاروں میں کل چار پائلٹ سوار تھے جن میں سے حادثے کے نیتجے میں تین زخمی پائے گئے ،

حادثے کا شکار ہونے والے طیاروں میں سے میراج سیریز کا ایک طیارہ مورینا ضلع کے پہاڑ گڑھ کے ویران علاقے میں جبکہ سکھوئی سیریز کا طیارہ مورینا سے ملحقہ راجستھان کے علاقے بھرت پور میں گر کر تباہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں