اسلام آباد::سویڈن اور نیدرلینڈز کے بعد گذشتہ روز ڈنمارک میں بھی قرآن نذرِ آتش کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے پاکستان اور ترکی کی جانب سے اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈنمارک اور سویڈین کی دہری شہریت کے حامل اسلام مخالف سیاست دان راسموس پالوڈن نے پہلے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک مسجد کے قریب قرآن کو نذرِآتش کیا، پھر ترک سفارت خانے کے باہر بھی ایک جلد کو نذرِ آتش کیا گیا۔
ڈنمارک میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر پاکستان اور ترکی کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ نے اس حوالے سے سخت مذمتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کے شرمناک اور جارحانہ عمل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اسی اسلاموفوبیا کے باعث چند روز قبل سویڈن میں بھی بے حرمتی کا ایسا ہی عمل ہوا تھا۔‘
پاکستان سمیت اسلامی دنیا کی اس واقعے کے خلاف تاحال کوئی موثر یا مضبوط ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا ، اسلامی ریاستوں کی حکومتیں اور ان کے عوام انتہائی کمزور ردعمل ظاہر کرتے دکھائی دیتے ہیں جو کہ افسوس ناک صورتحال کا مظاہر ہے .اور اسیے واقعات کے ذمہ داروںکے لیے حوصلے کا باعث بھی .