میرانشاہ( یواین آئی ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کےنتیجے میں 2 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائیک رحمان اور لانس نائیک عارف شامل ہیں۔ شہید نائیک رحمان کا تعلق چترال اورشہید لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سےتھا۔
