پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن وسیع کرنے کا فیصلہ،

اسلام آباد( یو این آئی نیوز)پی آئی اے انتظامیہ نے سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن وسیع کرنے کا آغاز کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ہفتے میں 35 پروازیں آپریٹ کی جائینگی۔پروازیں سعودی شہروں جدہ،ریاض،دمام اور القسیم کے لیے چلائی جائینگی۔ترجمان نے مزید کہا کہ پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد،کراچی،لاہور،ملتان اور پشاور سے روانہ ہونگی۔ کچھ کیٹگریز میں قومی ائرلائین کی کچھ پروازیں اس سے قبل بھی آپریٹ ہورہی تھیں ۔یکم دسمبر سے پابندیوں میں نرمی کے اطلاق کے بعد آپریشن مزید وسیع کیا جائیگا ۔یکم دسمبر سے روانہ ہونے والے مسافروں کو سعوی قوانین کے مطابق 5 روز قرنطینہ کی شرط پر لازمی عمل کرنا ہوگا،ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پروازوں میں اضافے کا فیصلہ طلب بڑھنے پر کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں