اسلام آباد …. وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلمان شہباز کی بریت کی خبر کو غلط قرار دے دیا ،انھوں نے اس خبر کو مس رپورٹنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلمان شہباز اور ان کے فیملی ممبرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز نیشنل کرائم ایجنسی ( این سی اے ) نے نیب یا ایسٹ ریکوری یونٹ( اے آر یو) کی درخواست پر نہیں کیا تھا ، شہزاد اکبر نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ این سی اے نے اب انہی فنڈز کے خلاف تحقیقات روکنے اور عدالت کے ذریعے ان فنڈز کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، انھوں نے کہا کہ یہ ریلیز آرڈر اس بات کی توثیق نہیں ہے کہ یہ فنڈز جائز ذرائع سے بنائے گئے ،انھوں نے کہا کہ اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ بریت کی بات درست نہیں کیونکہ کوئی ٹرائل تھا ہی نہیں ،انھوں نے کہا کہ یہ فنڈز ایسٹ ریکوری یونٹ نے منجمد کیے تھے اور این سی اے ان فنڈز کی مزید تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، انھوں نے کہا کہ سلمان شہباز اور ان کے والد منی لانڈرنگ میں احتساب عدالت لاہور سے مفرور ہیں ۔
