وفاقی حکومت کا عید کے روز عوام کیلئے بڑا ریلیف کا اعلان

اسلام آباد ( یو این آئی)وفاقی حکومت نے عید کے روز عوام کیلئے بڑا ریلیف کا اعلان کر دیا
عید کے دنوں میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق وزارت توانائی نے بجلی کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں

بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو اضافی ایندھن کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی

ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ طلب کے مطابق بجلی کی پیداوار یقینی بنائی جائے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنا سسٹم درست کر لیں

وزارت توانائی نے ڈسکوز سے ڈسٹربیوشن سسٹم کی تفصیلات طلب کر لیں،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہ خود نگرانی کریں

مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ 28 جون سے یکم جولائی تک ملک کے کسی حصے میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے

واپڈا کو پوری صلاحیت سے پن بجلی پیدا کرنے کی ہدایت کی گئی ،ڈیموں سے پانی کا اخراج بڑھا کر پن بجلی پوری مقدار میں پیدا کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں