دبئی میں نواز شریف اور آصف زرداری کی طویل بیٹھک

اسلام آباد ( یو این آئی) ملک کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ،دونوں بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے دوبئی میں سیاسی میدان سجا لیا

دونوں جماعتوں کے قائدین آئندہ کے فیصلوں کے لیے دوبئی جا پہنچے ، جبکہ وزیر اعظم شہبا ز شریف بھی عنقریب دوبئی پہنچنے والے ہیں جہاں وہ دونوں جماعتوں کے درمیاں ہونے والی بات چیت میں حصہ لیں گے

اس وقت مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری دبئی میں موجود ہیں

ذرائع کے مطابق دونوں نے درمیان گذشتہ روز ابتدائی ملاقات ہوئی جس میں ملک کے آئندہ کے نگران سیٹ اپ ، عام انتخابات کے علاوہ اسمبلیوں کے خاتمے کی تاریخ کے علاوہ اگلے انتخابات میں مرکز اور صوبوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کی گئی

بات چیت میں دیگر سیاسی جماعتوں بلخصوص ق لیگ اور استحکام پارٹی کے علاوہ مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے بارے میں جے یو آئی کو بھی اعتماد میں لینے پر بات چیت کی گئی

ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں نے درمیان اس حوالے سے بات چیت کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا اور وزیر اعظم کے دوبئی پہنچنے پر ان امور پر وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں