اسلام آباد ( ٰ یو این آئی نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی کال پر 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں مہنگائی اور معاشی تباہی کیخلاف احتجاج تحریک انصاف نے تاریخی احتجاج کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا ،
مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر کی زیر صدارت مرکزی ذمہ داران کا اہم اجلاس مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان اور اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان موجود سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، مرکزی سیکرٹری مالیات سراج احمد خان، سیکرٹری ای ایم سی ڈاکٹر افتخار درانی اور مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ صبغت اللہ ورک بھی موجود تھے ،
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اجلاس میں 2 جولائی کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال راولپنڈی اور اسلام آباد سے شہریوں کی احتجاج میں شمولیت کو سہل بنانے کی حکمت عملی کا خصوصی جائزہ جلسہ گاہ و سٹیج کی تیاری، آمد و رفت کے راستوں اور جامع سیکیورٹی پلان پر بھی مفصل غور میڈیا اور سماجی میڈیا کے نمائندوں سمیت ملک کے نامور اہلِ قلم و ابلاغ کی شرکت کے حوالے سے خصوصی انتظامات پر بھی مشاورت مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان جلسہ انتظامیہ کمیٹی کے نگران مقرر کیا گیا ،
جلسے کے مؤثر انتظامات اور دیگر امور کی دیکھ بھال کیلئے دیگر ذمہ داران کا تعین بھی کردیا گیا،مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ 2 جولائی سازش سے مسلط امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں بدترین مہنگائی کیخلاف احتجاج کی تاریخ رقم رکے گا، سازش کی عجلت میں بغیر تیاری مسلط ہونے والے نالائق، نااہل اور بدنام امپورٹڈ مجرموں نے محض 9 ہفتوں میں معیشت کو بربادی، عوام کو اذیت ناک مہنگائی کا ”ٹرن آراؤنڈ“ دیا ہے، اسدعمر نے کہا کہ اپنی چوری بچانے کیلئے کرپٹ گروہ نے نیب تباہ، احتساب و انصاف کے نظام کو بربادی کے ”ٹرن آراؤنڈ“ سےدوچار کیا ہے،
انھوں نے کہا کہ تنخواہ دار اور سفید پوش اکثریت کیلئے دو وقت کی روٹی میسر کرنا مشکل، بڑی صنعتوں کے چلتے پہیے کو بریکیں لگادی گئی ہیں، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عوام کی زندگی اجیرن بنا کر معیشت کو تباہی کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے،امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کا پھیلایا گیا اقتصادی فساد قومی سلامتی کیلئے بےحد خطرناک ہوتا جارہا ہے،عمران خان پاکستان کی سیاست، معیشت اور مستقبل کیخلاف مقامی میرجعفروں کی مدد سے کی جانے والی یلغار کیخلاف مزاحمت کا واحد استعارہ ہیں، 2 جولائی کو راولپنڈی اسلام آباد کے عوام امپورٹڈ مہنگائی، لاقانونیت اور سول آمریت کیخلاف نکلیں گے، عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج حقیقی آزادی کی تحریک کا اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، کارکنان و ذمہ داران جلسے کے معیاری انتظامات یقینی بنائیں، اسدعمر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد رستہ صاف شفاف انتخابات ہیں، بلاتاخیر اعلان کیا جائے،