لندن()سابق وزیر اعظم نواز شریف پر لندن میں 10 افراد نے حملہ کر دیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف فیملی کے ساتھ کیفے میں پہنچے ہی تھے کہ پارکنگ میں10 ملزمان نے گاڑی کو گھیرے میں لے لیا
اس دوران ملزمان نے گاڑی پر حملہ کر دیا اور دروازے کھولنے کی کوشش کرتے رہے ،متعدد ملزمان نے گاڑی پر انڈو ںسے حملہ کیا
بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں نواز شریف مکمل طور پر محفوظ رہےتاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے
کارروائی کے دوران پولیس بروقت پہنچ گئی اور ایک ملزم کو حراست میں لے لیااور تفتیش کے لئے پولیس سٹیشن لے گئی
رپورٹس کے مطابق نواز شریف پر حملہ لندن ٹائم کے مطابق رات 10 بجے حملہ کیا گیا