اسلام آباد(یو این آئی) تحریک انصاف کے مزید 10 رہنماوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے ہم پر واضح کر دیا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں رہ سکتے
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے صوبائی وزرا سمیت تحریک انصاف کے مزید کئی رہنماں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر، سابق صوبائی وزیر تیمور اخلاق بھٹی، سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ، سابق صوبائی وزیر چودھری اخلاق،سابق چیئرمین ٹیوٹا مامون جعفر تارڑ، سردار منصب ڈوگر،شیخ یعقوب،علی زیدی،عمران اسماعیل شامل ہیں۔
چودھری اخلاق، تیمور بھٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، ہم تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں، 9مئی کو دلخراش واقعات ہوئے، جسے ہم نہیں بھول سکتے، فوجی جوان ملک اور قوم کیلئے زندگیاں قربان کر رہے ہیں، 9مئی میں ملوث افراد کو سزائیں ملنی چاہئیں۔
پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستانی سیاست سے یہ استعفی دیا، میں یہ فیصلہ کرنے کے لیے کسی دبا میں نہیں ہوں، جب مجھے سینٹرل جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جب مجھ پر اے ٹی سی کے متعدد مقدمات بنائے گئے تو میں دبا کے سامنے نہیں آیا۔ میں خان کے ساتھ کھڑا تھا۔ تاہم 9 مئی کے واقعات نے مجھ پر واضح کر دیا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔میں نے اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے ملک کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے خاندان اور بچوں پر توجہ مرکوز کروں جنہیں میں نے فعال سیاست کے دوران نظر انداز کیا ہے۔
یار رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پارٹی چھوڑنے والیرہنماوں میں فواد چودھری، عامر کیانی، شیریں مزاری، فیاض چوہان،چودھری وجاہت، فردوس عاشق اعوان،ملک امین اسلم،عثمان ترکئی ،جلیل شرقپوری،مسرت جمشید،جمشید چیمہ ،ملائکہ بخاری،علی زیدی،ابرارلحق،اسدعمرشامل ہیں۔
جو گرفتاری کے باوجود تحری انصاف کے رہنماابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں ان میں شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ،علی محمد خان، شہریار آفریدی، ڈاکٹر یاسمین راشد،سینیٹر اعجاز چودھری،میاں محمود الرشید، اسد قیصر شامل ہیں۔
وہ نام جو متوقع طور پر پارٹی چھوڑ سکتے ہیں ان میں پرویز الہی،سرور خان، ہمایوں اختر،عمر ایوب خان،عثمان بزدار،اعجازالحق،شیخ وقاص اکرم،خسرو بختیار شامل ہیں۔