اسلام آباد(یو این آئی): قومی احتساب بیورو کے5ایڈیشنل ڈائریکٹرزاور2ڈپٹی ڈائریکٹرزسمیت9افسران کے تبادلے کردیے گئے۔
الگ الگ احکامات کے مطابق گریڈ19کے ایڈیشنل ڈائریکٹرزمیں سے شفقت محمود کو آپریشن ڈویژن سے ہیڈکوارٹرڈویژن،محمد عرفان کو ہیڈکوارٹرڈویژن سے آپریشنز ڈویژن،قیصرمحمود کو ہیڈکوارٹرڈویژن سے آپریشنز ڈویژن،سید اظہر حسین شاہ کو نیب ہیٖڈکوارٹراسلام آباد سے نیب راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے ،
محمد فیصل قریشی کو نیب راولپنڈی سے ہیڈکوارٹرڈویژن نیب ہیڈکوارٹراسلام آباد تعینات کیا گیا ہے،
گریڈ18کے ڈپٹی ڈائریکٹرزمیں سے سید رضوان حسین شاہ کو نیب ہیڈکوارٹراسلام آباد سے نیب راولپنڈی،ندیم فرازکو نیب راولپنڈی سے ایچ آر ایم ڈویژن نیب ہیڈکوارٹراسلام آباد ،گریڈ18کے پی ایس ارشدمحمود کو ہیٖڈکوارٹرڈویژن سے آپریشنز ڈویژن،گریڈ16کے اے پی ایس حسین کو آپریشنز ڈویژن سے ہیڈکوارٹرڈویژن تبدیل کردیاگیاہے۔