وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینےمیں کامیاب.

اسلام آباد ( یو این آئی ): وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینےمیں کامیاب ہوگئے۔

سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ایوان میں قرار داد پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان وزیراعظم پراعتماد کا اظہارکرتا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا کہ پارلیمان عدلیہ کے4-3کےاکثریتی بینچ کےساتھ کھڑی ہے،پارلیمان آئین کی بالادستی کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایوان میں قرارداد پیش ہونے کے بعد اس پر گنتی کرائی گئی، جسں میں قومی اسمبلی کے 180 ارکان نے وزیر اعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں