اسلام آباد (یو این آئی)سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑا بریک تھروسامنے آگیا ہے ، فریقین بلا آخر مذاکرات پر آمادہ ہو گئے۔
دونوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پل کا کردار ادا کیا،مذاکرات کے لیے بھی آن کا چیمبر استعمال ہو گا۔
حکومت نے گزشتہ روزبدھ کی شام چیئرمین سینٹ سے رابطہ کر کے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دینے پر آمادہ کیا گیا جس پر چیئرمین سینٹ نے پی ٹی آئی سے رابطہ کر کے انھیں حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت دی
جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھی آج پھر الیکشن کیس کی سماعت کے دوران حکومت اور اپوزیشن کا الیکشن پر اتفاق رائے کے لیے ایک بار پھر مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا موقع دیا گیا
جس کے نتیجہ میں تیزی سے پیغامات کے تبادلے ہوئے اور فریقین مذاکرات پر آمادہ ہو گئے اور اب یہ مذاکرات شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں ہوں گے۔