این سی او سی کا کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور عائد شدہ پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور عائد شدہ پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی۔ کورونا مثبت کیسز کی 10 فیصد یا اس سے زائد شرح والےعلاقوں میں پابندیاں برقراررہیں گی۔این سی او سی کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں بیماری کے پھیلاو سے متعلق صورتحال اور پابندیوں کے نتائج کا جائزہ لیا گیا ، این سی او سی نے زیادہ شرح والے شہروں میں پہلے سے آئندہ پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کی منظور ی دی، قبل ازیں یہ پابندیاں 31 جنوری تک عائد کی گئی تھیں  ۔ این سی او سی کے مطابق 10 فیصد سے زیادہ کورونا مثبت شرح والے شہروں میں اِن ڈور تقریبات ، ڈائنگ پر پابندی 15 فروری تک برقرار رہے گی ۔ اندرون ملک فضائی سفرکےدوران کھانے اور اسنیکس کی فراہمی پر بھی پرمکمل پابندی ہوگی۔
تعلیمی سرگرمیاں محدود رکھنےاور 12 سال سے کم عمر بچوں کو متبادل دن اسکول بھیجنے کی شرط میں بھی 15 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔10 فیصد سے کم مثبت کیسز والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 ویکسین شدہ افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 ویکسین شدہ افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد اور ریلوے 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں