سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ 10 فوجی جوان شہید ،ایک دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی( یو این آئی نیوز) کیچ( بلوچستان ) میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ 10 فوجی جوان شہید ، ایک دہشت گرد ہلاک متعدد زخمی، آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 1 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے 10 فوجی جوانوں نے شہادت قبول کر لی ۔ فالو اپ کلیئرنس آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، واقعے کے ذمہ داروں کی تلاش جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں چاہے اس کے لیے کوئی بھی قیمت کیوں نہ چکانی پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں