پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا،

کراچی ( یو این آئی نیوز)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہوگیا ہے، جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اسٹیڈیم کی اسکرین پر پاکستان کی 70 سالہ کرکٹ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی۔اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کا لیگ کو اوپن کرنےکا پیغام بھی اسٹیڈیم میں اسکرین پر دکھایا گیا جس کے بعد شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔افتتاحی تقریب کو کورونا کے باعث مختصر رکھا گیا ،
افتتاحی تقریب کے بعد پہلا ،میچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ،

اپنا تبصرہ بھیجیں