اسلام آباد (یو این آئی مانیٹرنگ ) کورونا سے متاثرہ بھارت کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحت میں بہتری کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا ہے۔ لتاسوشل میڈیا ٹیم نے جمعرات کے روز ان کی صحت میں بہتری کی اطلاع دی۔ لتا اس وقت ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ(آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔جہاں ان کی صحت اب بہتری کی جانب گامزن ہے ،
