اسلام آباد(یو این آئی نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قومی و صوبائی پارلیمینٹ اور پارٹی عہدیداران نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ۔وزیر اعظم آفس کے مطابق ملاقاتوں میں ارکان قومی اسمبلی ظل ہما، عظمیٰ ریاض، غلام بی بی بھڑوانہ، ڈاکٹر نوشین حامد، پنجاب کے وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو، پنجاب کے وزیر لیبر عنصر مجید خان،پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی احسن سلیم بریال، جلیل احمد شرقپوری، حامد یار ہراج، چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ، فاروق امان اللہ دریشک، سندھ کے ارکان صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان، جمال احمد صدیقی، ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی دیدار خان، محمد عبدالسلام اور بلاول آفریدی اور پارٹی ارکان عظیم لکھاوی، ڈاکٹر نادیہ، جمشید اقبال چیمہ، محمد سلیم بریار اور قیصر بریار شامل تھے۔سنیٹر سیف اللہ نیازی، ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور ملک عامر ڈوگر بھی اس موقع پرموجود تھے ۔ملاقاتوں میں سیاسی امور اور متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔وزیر اعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو عوامی فلاح و بہبود بلخصوص غرباء کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی۔۔۔
