اسلام آباد ( یو این آئی کاروبار):: اسحاق ڈار پاکستان سے لندن کے لیے کیا روانہ ہوئے پاکستانی روپیہ مستحکم ہونا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت گرنا شروع ہو گئی جس میں آج (سوموار)6 روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی.
کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 6 روپے 40 پیسے سستا ہو کر 238 روپے کا ہو گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس345 پوائنٹس اضافے سے 40965 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ 23 ستمبر کو 16 روز بعد پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔