بھارتی وزیر اعظم مودی کی امریکہ میں تاریخی بے عزتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دورہ ناکام ۔۔

اسلام آباد ۔۔۔بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور گودی میڈیا کی دورہ امریکہ کے دوران تاریخی بے عزتی، بھارتی عوام برسوں اس بے عزتی کو بھلا نہ پائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے امریکہ کے سرکاری دورے کا بھی فیصلہ کیا۔اس دورے میں ان کی دیگر سرگرمیوں کے علاوہ امریکی صدر اور نائب صدر سے بھی ملاقاتیں طے تھیں ۔بھارتی وزیر اعظم جن کو بھارت کے ایک بڑی جمہوریت ہونے کا۔بڑا گھمنڈ تھا کا یہ غرور اس  وقت خاک میں مل گیا جب انھیں امریکی صدر اور نائب صدر کے ساتھ ملاقاتوں میں اپنے میزبانوں کی جانب سے سخت سرد مہری کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی وزیر اعظم کا نہ تو باہر آکر استقبال کیا اور نہ ہی وہ ان کو ملاقات کے اختتام پر باہر تک چھوڑنے کے لیے آئے۔۔انھوں نے نریندر مودی کو مہاتما گاندھی کا عدم تشدد کا فلسفہ یاد دلایا تو امریکی نائب صدر کملا حارث نے انھیں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام پر درس دیا۔نائب صدر سے ملاقات کے بعد نرریند مودی نے سوشل میڈیا پر بے شمار ٹویٹس کیں جبکہ امریکی نائب صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک بھی ٹویٹ دکھائی نہیں دی۔بھارتی وزیر اعظم کو ایک تقریب میں ننگی گالیوں اور مودی واپس جاو کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا، مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھارتی کسانوں ، کشمیریوں اور دیگر افراد نے بہت بڑی تعداد میں جنرل اسمبلی کی عمارت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔یہی نہیں اس مرتبہ تو امریکی میڈیا نے بھی بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں کیا اور مودی کے دورے کا مکمل طور پر بلیک آوٹ کرتے ہوئے اس کی قطع کوئی کوریج نہیں ۔ یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ امریکہ میں بے عزتی کرانے میں بھارت کا میڈیا بھی پیچھے نہیں رہا،اپنے وزیر اعظم کے دورے کی کوریج کے لیے امریکہ گئی ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر انجنا اوم کشف کے لیے بھی یہ دورہ بے عزتی سے بھرپور تھا ۔لیکن ان کی بے عزتی میں صرف امریکیوں کا ہاتھ نہیں تھا بلکہ ان کو اپنے بھارتی عوام سے بھی بڑا ہاتھ تھا، انجنا اوم کشف جب اپنے ٹی وی چینل کے لیے لائیو پروگرام کرتے ہوئے بھارتی سفارت خانے کی فرسٹ سیکرٹری ثنیحہ دوبےکے آفس میں پہنچیں تو ثنیحا نے انجنا کی بےعزتی کرتے ہوئے انھیں اپنے آفس سے نکال دیا،انجنا نے جب مودی کے دورے کےحوالے سے ایک امریکی سے بات کرنے کی کوشش کی تو اس نے بھی انجنا کی ٹھیک ٹھاک بے عزتی کی ، انجنا نے اپنے ٹی وی چینل پر لائیو پروگرام کے دوران اپنے ناظرین کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ امریکی میڈیا میں مودی کے دورے کی کوریج کتنی زبردست کوریج مل رہی ہے تو انھیں اس وقت بھی سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں اس اخبار میں مودی کی امریکی می  مصروفیات کے بارے میں کوئی خبر ہی دکھائی نہ دی،انجنا کی بے عزتی کا ایک اور واقع اس وقت پیش آیا جب اس نے مودی کی آمد پر ایک ڈھول بجانے والے یہ پوچھا کہ وہ اپنے وزیر اعظم کے امریکہ آنے پر کتنے خوش ہیں تو اس نے کہا کہ ہم یہاں آئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں