اسلام آباد(یو این آئی)ادارہ قومی بچت اسکیموں نے 4 نئی اسلامی پروڈکٹس کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے جس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو12.84 فیصد سے20.80 فیصد تک منافع ملے گا۔
اسلامک ٹرم اکاونٹ میں تین سالہ سرمایہ کاری بھی کی جا سکے گی۔ تین سالہ سرمایہ کاری پرہرچھ ماہ بعد 17.40 فیصد منافع ملے گا
پانچ سال کی مدت کیلئے اسلامک اکانٹ میں سرمایہ کاری کا آپشن بھی موجود ہیں۔
دستاویزکے مطابق ماہانہ بنیاد پرمنافع کی ادائیگی 12.84 فیصد کے حساب سے کی جائے گی
ثروا اسلامک سیونگ اکانٹ میں کسی بھی وقت سرمایہ نکالنے کی سہولت ہوگی۔ اسلامک سیونگ اکاﺅنٹ میں ہرماہ 19.50 فیصد تک منافع دیا جائے گا
اکاو¿نٹ سے قبل ازوقت رقم نکالنے کی صورت میں ایک فیصد تک چارجزدینا ہونگے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، 30جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کریں گے،یکم جولائی سے مزید 4پراڈکٹس کا آغاز کیا جارہا ہے
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا عزم کیا ہے،وفاقی شرعی عدالت کے حکم کے مطابق 5سال کے اندر پاکستان کے نظام کو اسلامی بنانا اور سود کا خاتمہ تھا،سود کے خلاف اسٹیٹ بنک کی اپیلوں کو فوری طور پر دو ہفتوں کے اندر واپس لیا،کامیاب تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے اسے دوبارہ شروع کیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، نیشنل سیونگ فنانس منسٹری کا ایک ونگ ہے،سیونگ اکاﺅنٹ میں ماہانہ منافع اسلامک طریقے سے لے سکتے ہیں،21فیصد اسلامی بینکنگ اپنا شیئرز حاصل کر چکی ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ30جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کریں گے،یکم جولائی سے مزید 4پراڈکٹس کا آغاز کیا جارہا ہے، یہ سفر جاری ہے،ظاہر ہے کہ یہ پورا نظام قلیل عرصے میں مکمل نہیں ہوسکتا ،اللہ کے کرم سے سود کو پاک کرنے کیلئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے
وہ دن دور نہیں جب ایک مکمل سود سے پاک اسلامی شرعی نظام کو لائیں گے،قرآن میں سود کے خاتمے کا حکم آیا ہے،ہماری کاوش ہے کہ سود کے نظام کا جلداز جلد خاتمہ کریں،بجٹ کا پہلا دعدہ (ا?ج) پورا کیا جائے گا،بجٹ میں ایک کے بعد دوسرے اعلان میں جلد عملدرآمد ہوگا۔