بلوچستان کے علاقے سبی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن ک میں چھ دہشت گرد ہلاک .

اسلام آباد( یو این آئی نیوز) :
بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب ناگاؤ پہاڑوں کے مضافاتی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرودں کی موجودگی کی طلاع پر آپریشن کیا۔
علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں بلوچستان نیشنل آرمی (بی این اے) سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گرد بشمول نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر، پیر جان اور رکئی کلہوئی مارے گئے۔مذکورہ دہشت گرد سبی اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق 20 جنوری کو انارکلی، لاہور میں ہونے والے دھماکے سے بھی تھا۔

دورانِ آپریشن دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جو علاقے میں امن و سلامتی کو خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔آپریشن کے دوران، قوم کے ایک بہادر فرزند، سپاہی نثار نے شہادت کو گلے لگایا جبکہ دیگر دو سپاہی زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں