اسلام آباد ( یو این آئی نیوز) عدلیہ کو مبینہ طور پر بدنام کرنے کے الزام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کل ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ درخواست کی سماعت کریں گے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، دونوں نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے لہٰذا شاہد خاقان اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
