لاہور(یو این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر تھو ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں
قوم کا قرض ہوتا ھے، ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ جو اسکی بیقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے
ان کا کہنا تھا کہ سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پرتھو ہے۔