اسلام آباد(یو این آئی) انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاس میں جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے
تفصیلات کے مطابق ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے کمانڈنگ افسر نے 16 شرپسندوں کی حراست مانگ لی۔ انسداددہشت گردی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظور کرلیا
عدالت نے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر افسر کے مطابق ملزمان آفیشنل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3,7 اور نو کے تحت قصور وار پائے گئے
ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے۔ پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا