پاکستان سٹاک مارکیٹ کئی دنوں سے مسلسل بدترین مندی کا شکار، حکومت غیر ضروری امور کی انجام دیہی میں مصروف،

اسلام آباد ( یو این آئی ):ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ گرفتاری کے واقعے کے بعد سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل بدترین مندی دیکھی جارہی ہے جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ، مگر ارباب اختیار کی توجہ اس صورتحال کے ازالے کی بجائے غیر ضروری کاموں پر مرکوز ، عوام پریشان.

حصص مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز ہی بدترین مندی سے ہوا، صبح دس بجے کے قریب 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 92 پوائنٹ گر کر 41280پوائنٹ پر آگیا اور اس دوران انڈکس میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عام انتخابات کے باعث غیر یقینی سیاسی صورتحال اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے باعث سرمایہ کارتذبذب کا شکار ہیں اور شیئرز کی فروخت کو ترجیح د ےرہے ہیں۔ سیاسی صورتحال ایسی رہی تو آئندہ دنوں کے دوران بدترین مندی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے اب تک نہ ہونےوالے معاہدے نے بھی غیر یقینی پھیلائی ہوئی ہے جبکہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشے کے باعث بھی سرمایہ کار پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں