ملتان ( یو این آئی) پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔
پی ٹی آئی حقیقی کے چیئرمین راﺅ یاسر نے ملتان میں پریس کانفرنس میں نئی جماعت کے قیام کا اعلان کیا
پی ٹی آئی حقیقی کا نشان الاٹ کرا کے انتخابی مہم کا اعلان کروں گا، کارکنان کی رجسٹریشن بھی جلد شروع ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو صرف خواب دکھائے،ان کو بہکا کر حساس اداروں پر حملے کرائے گئے
عمران خان کے غلط فیصلوں نے ملک کو نازک موڑ پر لا کھڑا کیا،ہمارے پلیٹ فارم سے نوجوان قیادت پارلیمنٹ میں جائے گی اورصحیح معنوں میں ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرے گی
انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بے گناہ افراد کیلئے مہم چلاﺅں گا، راو¿ یاسر نے پی ٹی آئی کے اسیر کارکنان کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت بھی دی
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران 9 مئی کے روز ہونے والے جلاو¿ گھیراو¿ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا