اسلام آباد ( یو این آئی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رہنماو¿ں کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کرنے اور فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
عمران خان نے وکیل حامد خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ غیر اعلانیہ مارشل لاءآرٹیکل 245 کے تحت فوج کی طلبی کالعدم قرار دی جائے۔
عمران خان نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ سویلین افراد کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل اور گرفتاریاں روکی جائیں
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم پی او کے تحت گرفتار کارکنان اور رہنماو¿ں کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے
درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ تحریک انصاف کو تحلیل کرنے کی کوششیں کالعدم قرار دی جائیں