اسرائیل نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان خالد کبوب کو سپریم کورٹ میں جج مقرر کردیا،

تل ابیب ( یو این آئی مانیٹرنگ ) اسرائیل نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان خالد کبوب کو سپریم کورٹ میں جج مقرر کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی ریاست میں 20 فیصد آبادی عربوں پر مشتمل ہے اور اس اعتبار سے سپریم کورٹ میں عرب ججز بھی مقرر کیے جاتے رہے ہیں لیکن ہمیشہ قرعہ فال عربی النسل مسیحی جج کے نام نکلتا رہا۔تاہم اب کی بار کسی مسلمان کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے اور اسرائیلی ریاست کی تاریخ میں پہلی بار 63 سالہ خالد کبوب اسرائیلی سپریم کورٹ کے پہلے مسلمان جج بنا دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 1999 میں مسلم وکیل عبدالرحمان زعبی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی گئی تھی تاہم یہ تقرری عارضی طور پر کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں