بھارت کا یوم جمہوریہ سے قبل فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب .

راولپنڈی:: بھارت کا 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ،پاکستان کےانٹیلی جنس اداروں نے بھارت کےفالس فلیگ آپریشن منصوبے کا پتہ چلالیا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ایک فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس مذموم منصوبےکو انجام تک پہنچانے کے لیے بھارتی فوج اور پولیس دونوںمشترکہ طور پر ملوث ہیں۔ اس فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی ضلع پونچھ میں کی گئی ہے جس میں تین ہندوستانی شہری بشیر جو انڈیاکا ایجنٹ ہے اور 93 انفنٹری بریگیڈ سے تعلق رکھتا ہے کے علاوہ دو دیگر افراد جو مقبوضہ جموں و کشمیر /پولیس کے ایجنٹ ہیں ان میں سے ایک عالم نامی شخص جو بشیر کے لیے کام کرتا ہے اور دوسرا اسلم اس منظم سازش کے مرکزی کردار ہیں ۔

منصوبے کے مطابق بشیر آج یوم جمہوریہ کے موقع پر جشکوال، آزاد کشمیر کی طرف سے آئی ای ڈیز نصب کرکے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوتے بتایا جا ئے گا ، بھارتی منصوبے کے تحت مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بناتے دکھایا جائے گا۔اور اسے دہشت گردوں کے خلاف بڑے آپریشن کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ ڈی ایس پی پرشنا اس فالس فلیگ آپریشن کی نگرانی کرے گا ، اس دوران ڈوگرہ رجمنٹ 193 بریگیڈ کے دستوں کو ایمبش پارٹی کے طور پر کام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں