اسلام آباد ( یو این آئی نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی تنظیمی ڈھانچہ مکمل کر دیا گیا ، چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مرکزی تنظیم تشکیل دے دی مرکزی تنظیم کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چودھری فواد حسین پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینیئر نائب صدر مقرر، اعظم خان سواتی، خان محمد جمالی اور امیر بخش بھٹو بھی بطور سینئر نائب صدور مرکزی تنظیم میں شامل کیے گئے ہیں ، اعجاز چودھری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی اور ایڈوکیٹ عطاءاللہ بطور نائب صدور کےفرائض سرانجام دیں گے، عاطف خان، حامد الحق، نصیب اللہ مری اور نوابزادہ شریف جوگیزئی بھی نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں ،جنید اکبر، سردار خادم وردک، شیخ خرم شہزاد اور خرم شیر زمان کو بطور ڈپٹی سیکرٹریز جنرل مرکزی تنظیم میں شامل کرلیا گیا، مولابخش سومرو، شاہد خٹک، زبیر نیازی اور ملک فیصل دیہوڑ بطور جوائنٹ سیکرٹریز ذمہ داریاں نبھائیں گے، مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے مرکزی تنظیم کے ذمہ داران کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ،
