دوبئی ( یو این آئی نیوز )ٹی ۔20کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو ناک آوٹ کرتے ہوئے 10وکٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ، بھارت کو کوئی بھی بولر اس میچ میں کوئی بھی وکٹ حاصل نہ کرسکا جبکہ گرین شرٹس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیا گیا 151رنز کا ہدف باآسانی پورا کر لیا ، واضح رہے کہ ٹی ۔20ورلڈ کپ 2021میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ تھا جس کا ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کولی کو بیٹنگ کی دعوت دی بیٹنگ کی طرح پاکستانی بولرز نے بھی اپنی ذمہ داری کو بہت خوبصورتی اور مہارت سے نبھاتے ہوئے بھارت کو صرف 151رنز بنانے کا موقع دیا پاکستانی ٹیم کے اوپنگ پیئربابر اعظم اور محمد رضوان نے ہی یہ ہدف باآسانی عبور کر کے پاکستان کو شاندار فتح دلا دی ،
