اسلام آباد (یو این آئی نیوز)ِ:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقات ہوئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان کے لانگ مارچ، پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے اقدامات اور انتخابات آئندہ سال کرانے کے امور پر بھی غور کیا گیا ، اور طے کیا گیا کہ عام انتخابات آئندہ سال ہی ہوںگے ،
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا بھی فیصلہ کیا گیا . ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی غور کیا گیا ، ذرائع نے کہا کہ شریف برادران نےآرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا ہے . تاہم ابھی فیصلے کی نوعیت کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .