سپریم کورٹ نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(یو این آئی)وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نامزدگی کی سماعت پر سپریم کورٹ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رہے گا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے شکایت کنندہ کے وکیل امان اللہ کنرانی کی درخواست پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

یہاں واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی تھی۔ مذکورہ تحقیقاتی رپورٹ آئی جی بلوچستان نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی

رپورٹ میں کہا گیا کہ متعدد بارنوٹسز بھیجنے کے باوجود چیرمین پی ٹی آئی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران 8 جون کو وزارت داخلہ کی جانب سی7 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں اب تک 8 اجلاس ہوچکے ہیں، مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 ملزمان کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں