عوام کیلئے ایک اور بری خبر:گیس 50فیصد مہنگی

اسلام آباد(یو این آئی)بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کر دی گئی،اوگرا نے گیس ٹیرف بڑھانے کی منظوری دیدی

ذرائع نے بتایا کہ سوئی نادرن کے صارفین کےلئے گیس کی قیمت میں اوسطا 50فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے

سوئی سدرن کے صارفین کےلئے گیس کی قیمت میں اوسطا 42فیصد تک اضافہ کے منظوری دی گئی ہے

سوئی نادرن کے صارفین کےلئے گیس نرخ 415روپے 11پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی

سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کےلئے نرخ 417روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی

سوئی نادرن کے صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1238روپے68پیسے ہوجائیگا

سوئی سدرن کے صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1350روپے 68پیسے فی یونٹ ہو جائیگا ،اوگرا نے ریونیو ضروریات منظور کرکے حکومت کو بھجوادیں
حکومت اوگرا کی منظوری کے بعد قیمتوں کو بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کریگی

اوگرا نے یہ ریونیو ضروریات کا تعین مالی سال 2023اور2024کےلئے کیا تھا ،حکومت کی منظوری کے بعد تمام صارفین کےلئے گیس کے نرخوں میں اضافہ ہو جائیگا

گیس کے نرخوں میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائیگا ،گیس صارفین جن میں گھریلو ، صنعتی ، تندور ، سی این جی۔ ہوٹل سمیت سب کی قیمتیں بڑھ جائیں گی
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں