ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ،2 شہری شہید،ایک زخمی

راولپنڈی ( یو این آئی)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، ریوڑ چراتے ہوئے نہتے چرواہوں پر اندھادھند فائرنگ کھول دی۔

بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 2شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آج دن 11 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کے غیر انسانی روئیے کے مظاہرے میں معصوم بے گناہ نہتے کشمیری فائرنگ کی زد میں آئے

بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں چرواہوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیٹوال سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے ایک اور زخمی بھی چل بسا،اس طرح سے دوشہری شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہے،شہدا میں عبید قیوم ولد محمد قیوم عمر 22 سال شامل ہے جبکہ 55سالہ محمد قاسم ولد محمد دین بھی شہیدہوگیا،دونوں شہدا بارہ دری تیتری نوٹ کے رہائشی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی علاقے میں اجارہ داری کی سوچ کے تحت بھارتی افواج اپنے جھوٹے بیانئے اور من گھڑت الزامات لگاکر معصوم جانیں لینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے

پاکستان کی جانب سے بھارت کی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا گیا، اور واضح کیا گیا کہ پاکستان ایل او سی کے ساتھ بسنے والے کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے موثر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے

بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنائے، بالخصوص کشمیریوں کے اپنی ملکیتی زمین پر رہنے کے حق کا احترام کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں