اسلا م آباد(یو این آئی)نیپرا نے تیسری سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 25 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
نیپرا اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ڈسکوز نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 46 ارب 28 کروڑ روپے کی درخواست جمع کروائی تھی
23-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 47 پیسے فی یونٹ پہلے ہی چارج کیا جا رہا ہے
تیسری اور دوسری سہ ماہی یڈجسٹمنٹ کی نسبت 78 پیسے فی یونٹ صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گا
ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا،فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔