وانا( یو این آئی ) شمالی وزیرستان کے وانا میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار اور 1 شہری سمیت 4 افراد شہید ہوئے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا چیکنگ کے دوران ہوا ہے۔
دھماکا ہونے کے کچھ دیربعد ہی ریسکیو ٹیمیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے دھماکا پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہداءکی میتیں اور زخمیوں کو میران شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔