اسلام آباد (یو این آئی نیوز)
وفاقی کابینہ کا تحریک انصاف کا لانگ مارچ زبردستی روکنے اور احتجاج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ ، یہ فیصلہ آج کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ، کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا جائزہ لیا گیا اور اس لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے اور اس کو طاقت کے استعمال کے ذریعے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس فیصلے کا اعلان وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ کابینہ کے بعض دیگر اراکین بھی موجود تھے ، انھوں نے کہا کہ اگر اس عمرانی فتنے کو اسی جگہ روک دیا جائے گا تو یہ ملک کی خدمت ہوگی ، انھوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن یہ پرامن احتجاج کرنے آ نہیں رہے ،
