نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی،سیریز برابر

راولپنڈی(یو این آئی)پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں نیوز ی لینڈ نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیکر سریز برابر کر دی

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین نے شاندار اننگ کھیلتے 104 رنزسکور کیے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا

اسطرح نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانےو الی پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابرہوگئی ہے ۔ کیونکہ سیریز کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔

نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں پر پورا کرلیا ، نیوزی لینڈ کو آخری اوور میں تین رنز چاہیے تھے جو باآسانی پورے کرلیے ،نیوزی لینڈ کی طرف دوسرے بیسٹمین جمی نیشم 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جبکہ پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے کیویز کو 194 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ جس میں محمد رضوان کے 98 رنز بھی شامل تھے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں کیوی کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں پاکستان کی طرف سے اننگ کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، دونوں نے ابتداء میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے۔

6 ویں اوورز میں ٹکنر کی گیند پر کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر 19 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس سے اگلی گیند پر فاسٹ باؤلر نے محمد حارث کو آؤٹ کر دیا۔

قومی ٹیم کو تیسرا نقصان اس وقت برداشت کرنا پڑا جب صائم ایوب بھی صفر پر ایش سودھی کا نشانہ بن گئے۔

افتخار احمداور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے جارحانہ انداز اپنایا، دونوں کے درمیان 46 گیندوں پر 71 رنزکی شراکت داری بنی۔ جس کا اختتام ٹکنر نے کیا۔

اس کے بعد عماد وسیم نے وکٹ کیپر بیٹر کے ساتھ مل کر سکور کو مزید آگے بڑھایا، آل راؤنڈر اور محمد رضوان کے درمیان 33 گیندوں پر68 سکور کی پارٹنر شپ بنی۔ عماد وسیم 14 گیندوں پر 31 رنز بنا کررن آؤٹ ہوئے،

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 193 رنز بنائے، محمد رضوان بدقسمت رہے اور اپنے کیرئر کی دوسری سنچری نہ بنا سکے ، اور 98 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، فہیم اشرف نے ایک رن بنائے۔ٹکنر نے تین اور سودھی ایک شکار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں