اسلام آباد :.
خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر یومِ پاکستان کی پریڈ منسوخ کر دی گئی ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں موسم کی خرابی کے باعث پریڈ کو مؤخر کیا گیا تھا اور 23 مارچ کو بارش کی وجہ سے پریڈ کو 25 مارچ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن موسم کی مسلسل خرابی کے باعث اب پریڈ کو منسوخ کر دیا گیا ہے،
معاشی صورتحال کی ابتری کے باعث مسلح افواج کی پریڈ اس مرتبہ شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ کی بجائے محدود پیمانے پر ایوان صدر میںمنعقد کی جانی تھی جو اب منسوخ ہو چکی ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں یومِ پاکستان کو مِلّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا چکا ہے اس سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔