اسلام آباد:- سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے اواران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او)کے دوران حالیہ آئی ای ڈی حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے ہیلی بورن فورس کا استعمال کیا گیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جس کے قبضے سے اسلحے اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز دشمن عناصر کی جانب سے صوبے میں محنت سے حاصل ہونے والے امن کو درہم برہم کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بناتے رہیں گے۔