بلوچستان کے قریب دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن بی ایل اے کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی ( یو این آئی نیوز)بلوچستان کے قریب ہرنائی کے علاقے جمبورو ، میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع کی بنا پر بلوچستان میں امن کے خلاف کام کرنے والے بیرونی سپانسرڈ دہشت گردوں کے ایک گروہ کو پکڑنے کے لیے علاقے میں آپریشن کیا۔ جیسے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ، دہشت گردوں نے ٹھکانے سے بھاگنے کی کوشش کی اوراس کے لیے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں ، بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے مرتکب افراد کے خاتمے کے لیے اس طرح کے آئی بی اوز جاری رہیں گے اور انہیں بلوچستان کے لوگوں کی خوشحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مشکل سے حاصل کردہ امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں