اسلام آباد(یو این آئی نیوز) پی آئی اے کا حالیہ سال میں ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا دوسرا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ایئربیس 320 طیارہ چھے سال کی لیز پر حاصل کیا گیاطیارہ فرانس کے شہر پرپیگنن براستہ مصر اسلام آباد پہنچااے 320 طیارہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں باضابطہ طور پر شامل کر ہو جائے گا قومی ایئرلائن نے تین ہفتے قبل بھی ڈرائی لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا تھا جو کہ آپریشن کا حصہ بن چکا ہے موجودہ انتظامیہ کے دور میں یہ تیسرا طیارہ ہوگا جو کہ پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنا اس طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے بیڑے میں ائیر بس 320 طیاروں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی بزنس پلان کے مطابق مزید طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے طیاروں کے حصول میں تعاون کیلئے سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے خصوصی طور پر وزیر ہوابازی اور وزارت خزانہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نئے اور بہتر طیاروں کے حصول سے پی آئی اے کے پروڈکٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، انھوں نے کہا کہ پی آئی اے نے حالیہ دونوں میں آپریشن اور سیفٹی کے تمام بین الاقوامی معیار میں بہتری حاصل کی ہے ۔
