پاکستان مراکش مشترکہ مشقیں 2021 کی اختتام پذیر ہو گئیں

راولپنڈی (یو این آئی نیوز)پاکستان مراکش دوطرفہ مشترکہ مشقیں 2021 کی اختتامی تقریب قومی انسداد دہشت گردی مرکز (این سی ٹی سی) ، پبی میں منعقد ہوئی۔ مشقوں کے دوران مراکش اور پاکستان کی خصوصی افواج نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کی مختلف ڈرلز کی مشق کی جن میں کورڈن اور سرچ ، کمپانڈ کلیئرنس سمیت مختلف ڈرلز شامل تھیں ، یہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان پہلی مشترکہ مشقیں تھیں جن کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تجربے سے فائدہ اٹھانا تھا اور اس کے لیے بہترین طریقے اختیار کرنا تھا اور ایک دوسرے کے درمیان تعاون کو بڑھانا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں