اسلام آباد ( یو این آئی نیوز مانیٹرنگ ) :سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بیگم کے ہمراہ ان دنوں کینیڈا کے سرکاری دورے پرہیں، انکے ساتھ پچیس رکنی وفد بھی ہے جو کہ پارلیمنٹری کانفرنس میں شرکت کے لیےگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفد میں 8 ایسے ممبرز بھی ہیں جنہوں کانفرنس ایک دن بھی اٹینڈ نہیں کی اور نہ ہی کانفرنس کی جگہ کے قریب گئے۔ ان میں کچھ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ہیں اور سیاحت فرما رہے ہیں 5 star plus hotels میں انکا قیام ہے اور سب زیادہ مہنگی لیموزینز چوبیس گھنٹے ان کی لئے حا ضر ہیں ۔ یہ حال ہے قریباً معاشی و اخلاقی دیوالیہ ملک کی حکومت کے وفد کا ۔جن کا ملک سیاسی اور معاشی بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے اور دوب رہا ہے۔ دوسری طرف بنگلہ دیش ہے جسکا وفد صرف پانچ لوگوں پر مشتمل ہے عام ٹیکسی میں سفر کرتے ہیں اور ہالیڈے ان ایکسپریس وے اور سفارت خانہ میں ٹھہرے ہو ئے ہیں اور دیگر معاشی معاہدے بھی کررہے اور کمیونٹی سے بھی مل رہے ہیں ۔ ہندوستان کے وفد میں ۹ لوگ ہیں اور تمام لوگ ہر طرح کے معاہدے اور لابئنگ کر رہے ہیں اور اپنے ایمبسی میں ٹھہرے ہوئے ہیں اوبر اور ٹیکسیا ں وغیرہ استعمال کر رہے ہیں ۔ اب ہمارے عیاش روئیے دیکھئے اور بتائیے کہ یہ جمہو ریت اور معیشت کو سنوارنے کے علمبردار کیا کر رہے ہیں ۔ دوسری طرف ملک کے اندر یے ایک پاپولر لیڈر کو گرفتار کر کے اسکو تختۂ مشق بنا کر ہر اس شخص کو سبق سکھانا چاہتے ہیں جو ملک کی اور اس کے عوام کی فلاح چاہتا ہے۔ تف ہے ان پر۔ کیا آپ نے کہیں سنا اور پڑھا اس عیاش وفد کی ہمارے پیارے ملک کینیڈا میں آمد کا؟ انہوں نے پانچ دنوں میں سے صرف ایک میٹنگ رکھی ہے کینیڈا کے حکومتی عہدیداروں سے۔ ۔
